اشتہار

متحدہ عرب امارات، پاکستانی بہترین ڈرائیورز قرار، سروے رپورٹ‌ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہونے والے سروے میں پاکستانیوں کو بہترین ڈرائیور قرار دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی انشورنس کمپنی نے 2020 کی سروے رپورٹ جاری کر دی جس میں پاکستانی ڈرائیوروں کو امارات کا بہترین ڈرائیور قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی احتیاط اور مہارت کے ساتھ شاندار ڈرائیونگ کرتے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرائیورز کی شاندار ڈرائیونگ کی وجہ سے وہ سب سے کم حادثات سے متاثر ہوئے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ڈرائیورز خواتین کی عزت اور احترام کرتے ہیں اور وہ دوران سفر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران 2.5 فیصد پاکستانی حادثات کا شکار ہوئے، یہ سب سے کم تعداد ہے۔

یو اے ای میں ٹیکسی سروس استعمال کرنے والے شہریوں نے پاکستانیوں کو سب سے بہترین ڈرائیور قرار دیا جبکہ دوسرے پر لبنانی، تیسرے پر فلپائن، تیسرے پر شام اور چوتھے پر اردنی ڈرائیورز کو اچھا قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں