بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ایس ایل6: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل سکس کے چھٹے میچ میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ میں دوسری فتح کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں آج پی ایس ایل سکس میں پہلی بار آمنے سامنے ہونگی،کراچی کے شیر
ایک بار پھرہوم گراؤنڈ میں دھاڑنےکو تیار ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دوسری کامیابی کےلئے بے قرار ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا، پی ایس ایل فائیو کی فاتح کراچی کنگز اور اسلام آباد دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  زلمی کی شاندار کارکردگی، سلطانز کو زیر کر دیا

پی ایس ایل سیزن فائیو میں دونوں ٹیموں کا دو بار سامنا ہوا تھا اور کراچی کنگز نے دونوں میچز میں کامیابی سمیٹی تھی، پی ایس ایل کی تاریخ میں کراچی کنگز او راسلام آباد کے درمیان 14 میچ کھیلےگئے، جن میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے آٹھ جبکہ کراچی کنگز نے چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں