تازہ ترین

سعودی عرب: محکمہ ڈاک نے بھی شہریوں کو خبردار کردیا

ریاض: سعودی محکمہ ڈاک نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دھوکے بازوں نے واردات کا نیا راستہ ڈھونڈ لیا جعلی بینک عملہ بن کر چکما دینے کے بعد اب لوگوں کو ڈاک سے متعلق جھوٹے پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے لوگوں کو ای میل موصول ہورہے ہیں جس میں لکھا ہے کہ آپ کی شمنٹ پہنچ چکی ہے جسے حاصل کرنے کے لیے آن لائن بل ادا کریں۔

محکمہ ڈاک نے خبردار کیا ہے کہ ایسے کوئی پیغامات ہماری طرف سے نہیں بھیجے جارہے لہذا ہوشیار رہیں، اور اس طرح کے کسی پیغامات پر کان نہ دھریں، جعل ساز ای میل پر آن لائن ادائیگی کا ایک لنک بھی ارسال کرتے ہیں۔

متعلقہ انتظامیہ کے مطابق ہم بل کی ادائیگی کے لیے ای میل کا ذریعہ استعمال نہیں کرتے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ ڈاک ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین سے رابطہ کرتا ہے اس کے علاوہ ایپ کے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے جس میں رجسٹرڈ موبائل پر ویری فائی کوڈ آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -