تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

راولپنڈی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

راولپنڈی: ریلوے پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس راولپنڈی کو اطلاع ملی کہ پوڑی پل کےقریب زیر تعمیر عمارت کے قریب مشکوک اشیا موجود ہے، جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر حرکت میں آیا اور متاثرہ جگہ پر پہنچا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق عمارت کے قریب سے ملنے والا بارودی مواد تھا جو شہر میں تخریب کاری کے لئے استعمال میں لایا جانا تھا، بارودی مواد کو موبائل ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

بارودی مواد کو ناکارہ بناتے وقت آر پی او راولپنڈی عمران احمر اور سی پی او احسن یونس بھی جائےوقوع پر موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، حوالدار شہید

واضح رہے کہ دو روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رحمت بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، آپریشن میں فورسز نے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی تحویل میں لیے گئے۔

Comments

- Advertisement -