تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مسافروں کیلیے اچھی خبر، پی آئی اے کا بڑا اعلان

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جنوبی پنجاب رحیم یارخان کیلئے پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کی کراچی سے رحیم یارخان اور کراچی ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ رحیم ‏یارخان کے لئے یکطرفہ کرایہ8800روپے مقرر کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق کوروناکےباعث چترال کیلئےمعطل کی گئیں پروازیں بحال کر دیں جب کہ ‏لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد لاہور کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بزنس مینز اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی رعایتی ‏پیکج کا اعلان ‏کر رکھا ہے۔

پی آئی اے بزنس مینز کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں