تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کراچی سے سفاک بہو گرفتار، جرم کا اعتراف کرلیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں ساس پر تشدد کرنے والی بہو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع تھانے بوٹ بیسن کی حدود میں بزرگ خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد شوہر نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ جب میں دفتر سے گھر آتا تھا تو 70 سالہ معمر ماں کے جسم پر تشدد کے نشانات ہوتے تھے، ملازمہ نے انکشاف کیا کہ افشاں میری ماں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور اُس نے چھری اٹھا کر قتل کرنے کی بھی کوشش کی۔

بوٹ بیسن تھانے کی پولیس نے شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کر کےخاتون کو گرفتار کیا جس کی شناخت افشاں کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملازمہ نے عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ اپنی ساس پر تشدد کرتی تھی جس کی ویڈیو گھریلو ملازمہ نے ریکارڈ کر کے اُس کے شوہر کو دکھائی۔ پولیس حکام کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون پر تشدد ثابت ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی ملزمہ بیوی افشاں کیخلاف رپورٹ درج کرائی جس کے بعد افشاں نامی خاتون کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا اور پھر اُسے قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے ویڈیو دیکھ کر خاتون کو جیل بھیج دیا۔

پولیس افسر کے مطابق خاتون (بہو) نے دورانِ تفتیش اپنی ساس پر تشددکا بھی اعتراف کیا تھا۔ ملزمہ افشاں نے بیان دیا کہ وہ ساس کو کافی عرصے سے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ملزمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ قتل کی نیت سے تشدد نہیں کرتی تھی البتہ اس کا مقصد بس اذیت پہنچانا تھا۔

Comments

- Advertisement -