تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

رات کی تاریکی میں نیلے رنگ کا گولا نمودار، آسمان پر روشنی پھیل گئی، ویڈیو دیکھیں

اوٹاوا: کینیڈا کے مختلف علاقوں میں رات کی تاریکی میں آسمان پر نیلی روشنی کا گولا دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینڈا کے مختلف علاقوں میں دو روز قبل رات کے درمیانے پہر آسمانی نیلے رنگ کی روشنی دیکھی گئی جس کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے تھے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس منظر کو لاکھوں شہریوں نے دیکھا جن میں سے چند نے ویڈیوز بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شئیر کی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مختلف علاقوں کی ویڈیوز میں نیلے رنگ کے گولے اور اس سے اٹھنے والی روشنی کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک موقع پر ایسا منظر تھا جس سے آسمان پر بجلی چمکنے کا گماں ہورہا تھا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، جن لوگوں نے یہ منظر پہلی بار دیکھا وہ حیرانی کے ساتھ خوف کا شکار بھی ہوئے۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے جب یہ گولا نمودار ہوا تو چند سیکنڈز کے لیے ہر طرف نیلے رنگ کی روشنی پھیل گئی اور اندھیرا ختم ہوگیا تھا۔

ماہرین نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں آسمان پر نمودار ہونے والی روشنی دراصل شہابِ ثاقب (ستارہ ٹوٹنے کا عمل) ہے۔

Comments

- Advertisement -