اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کویتی حکام کی ہوائی اڈہ کھلنے اورغیرملکیوں‌ کی واپسی کے حوالے سے وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کویتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے وضاحت کی ہے کہ بین الاقوامی ہوائی ہوائی اڈہ کھلنے کا تعلق تارکین کی وطن واپسی سے نہیں ہے۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 7 مارچ 2021 سے آپریشن مکمل بحال کردیا جائے گا اور پراوزوں کی آمد و رفت چوبیس گھنٹے کے لیے کھول دی جائے گی۔

کویت کے محکمہ ہوائی نقل و حمل کے ڈائریکٹر عبداللہ الرجی نے آپریشن بحالی کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ 7 مارچ سے ہوائی اڈے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

مراسلے میں تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے حوالے سے درخواستیں جمع کرادیں تاکہ انہیں موقع فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کویت کا غیرملکیوں سے متعلق فیصلہ اچانک تبدیل

ڈی جی سی اے اے کے ذرائع نے واضح کیا کہ کرونا کی نئی قسم یا ’اعلیٰ خطرہ‘ والے ممالک سے پروازوں کا سلسلہ ابھی شروع نہیں کیا جائے گا۔

حالیہ فیصلے کا “اعلی خطرہ” کے درجہ بندی والے ممالک سے مسافروں کی واپسی کے لئے تجارتی پروازوں کے دوبارہ آغاز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن شیخ سلمان الحمود نے گذشتہ روز کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر آنے والے مسافروں کے لئے ادارہ جاتی قرنطینہ کے اقدامات کا جائزہ لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں