اشتہار

چینی صدر کا ملک میں دیہی غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں دیہی غربت کے خاتمے کے لیے چین کی کوششوں کی مکمل فتح کا اعلان کیا۔

شی جن پنگ نے کہا شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ترقیاتی خلیج کو کم کیا جانا چاہیےتاکہ کم آمدنی والی آبادی اور پسماندہ علاقوں کے لوگ بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

- Advertisement -

چینی صدر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہائشی حالات کی بہتری اور کسانوں کی خوشحالی کو فروغ دینا ضروری ہے، جامع تعمیر کو فروغ دینے کے نئے سفر میں تمام لوگوں کے لیے مشترکہ خوشحالی کو زیادہ اہم تصور کرنا چاہئے۔

واضح رہےکہ چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت کو پچھلے 8 سالوں میں تقریباً 100 ملین افراد کو غربت سے نجات دلانے کا سہرا جاتاہے، چین کے دیہاتوں میں فی کس آمدنی 1.52 ڈالر تھی۔

یاد رہے کہ چین نے گزشتہ برس ملک سے غربت کے مکمل خاتمے کا ہدف متعین کیا تھا۔

چین میں خطِ غربت کا پیمانہ سالانہ 2400 یوان یا1.69 ڈالر یومیہ سے ہے، اس پیمانے کو سالانہ بنیادوں پر ترتیب دیا گیا ہے جس میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کے دباؤ جیسے عوامل شامل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں