جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

امریکا میں کیپٹل ہل پر دوبارہ حملے کا خدشہ، پولیس چیف کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کے کیپٹل ہل پر دوبارہ حملے کے خدشے پر پولیس چیف نے انتباہ جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد حامیوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کردیا تھا، جس کے باعث صدر بائیڈن کی حلف کےلیے امریکی نیشنل گارڈز کو طلب کیا گیا تھا۔

اب ایک مرتبہ پھر امریکا کے کیپٹل ہل پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس پر پولیس چیفف نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بائیڈن کے کانگریس سے خطاب کے دوران حملہ ہوسکتا ہے۔

پولیس چیف نے کہا کہ چھ جنوری کو حملے میں ملوث انتہا پسندوں سے اطلاعات ملیں ہیں لہذا خطرات سے نمٹنے تک سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔

واضح رہے امریکی صدر جوبائیڈن کے آئندہ ماہ کانگریس سے خطاب کا امکان ہے، حملے کے بعد سے کیپٹل ہل کے گرد خاردار تاریں اور چیک پوائنٹس قائم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں