اشتہار

ایگزٹ ری انٹری ویزے کی منسوخی پر فیس واپس ہوگی یا نہیں؟ وضاحت جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایگزٹ ری انٹری ویزا جاری کرانے کے بعد منسوخ کرانے پر فیس واپس کرنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شہریوں و غیر ملکیوں کی سہولت اور آسانی کےلیے متعدد قوانین وضع کررکھے ہیں، جن سے آگاہی تمام شہریوں و غیرملکیوں کےلیے ضروری ہے اور آگاہی کےلیے سعودی حکام سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی وضاحتیں کرتے ہیں۔

خروج و عودہ ویزا کے اجرا کے بعد منسوخ کرانے پر فیس کی ری فنڈنگ سے متعلق ایک شخص نے سوشل میڈیا پر محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ جس پر محکمے نے بتایا کہ خروج و عودہ ویزا منسوخ کرانے پر فیس اس وقت تک واپس نہیں لی جاسکتی جب تک ویزا پراسیسنگ کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔

- Advertisement -

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اگر ویزا لگ گیا اور اسے استعمال نہیں کیا گیا تو اسے منسوخ کرانا ضروری ہے لیکن فیس کی واپسی ممکن نہیں اور اگر ویزے کی مقررہ مدت (60 دن) ختم سے قبل اسے منسوخ نہیں کرایا گیا تو ہزار ریال جرمانہ ضرور عائد کیا جائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق جوازات نے بتایا کہ ایک صورت میں فیس واپس لی جاسکتی ہے کہ فیس جمع کرانے کے بعد ویزا جاری نہ کیا گیا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں