کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ممالک کو تین کیٹگریز میں تقسیم کردیا، سی کیٹگری میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری میں ایک مرتبہ پھر ردوبدل کیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان آنے والے ممالک سے متعلق نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔
سول ای ایویشن ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فیکیشن کے مطابق سی اے اے نے کرونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو تین کٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔
کٹیگری اے میں شامل ممالک کی تعداد کم کرکے 21 کردی گئی ہے جسمیں آئس لینڈ، سری لنکا اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک شامل ہیں اور اس کٹیگری کے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کٹیگری بی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔
کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برطانیہ، برازیل، آئیرلینڈ اور پرتگال سمیت 15 ممالک شامل ہیں، جن کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہوگی۔