اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ 2021 جاری کردی، انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 23 ہزار ہوگئی۔
ایف بی آر کی ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ 2021 کے مطابق پچھلے سال اس عرصہ میں 24لاکھ 30 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے، جبکہ اس بار ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ بروقت گوشوارے جمع کرانے والوں اور تاریخ میں توسیع کے اندر ریٹرنز جمع کرانے والوں کے نام اے ٹی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔
لسٹ میں شامل افراد کو تعلیمی اداروں کی فیس کی ادائیگی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی گئی۔
ایف بی آر کے مطابق لسٹ میں شامل افراد پر گاڑیوں کی خرید پر کم ٹیکس لاگو ہوگا، اے ٹی ایل میں شامل افراد پر جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی کم ٹیکس لاگو ہوگا، اے ٹی ایل میں شامل افراد بہت سے فوائد حاصل کرتے ہیں۔
ریونیو بورڈ نے21 لاکھ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔