اشتہار

‘تنقید سے پریشانی نہیں، محنت کی ترغیب ملتی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ انہیں تنقید سے پریشانی نہیں بلکہ ‏مزید محنت کی ترغیت ملتی ہے وہ خود پر ہونے والی تنقید کو اپنی پرفارمنس سے غلط ثابت ‏کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آل راؤنڈر افتخاراحمد ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ‏انہوں نےایڈیشن 2018 میں ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا، ‏جس کے بعد وہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تاہم اب وہ ایک مرتبہ پھر 2 مرتبہ کی چیمپئین ‏اسلام آباد یونائیٹڈ (2016،2018) کا حصہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آبا د یونائیٹڈکا دوبارہ حصہ بننا ان کی خواہش بھی تھی اور اب وہ اپنی ٹیم ‏کو چیمپئن بنانے کے لیےبھی پر امید ہیں، مڈل آرڈر بیٹسمین کا رول گیم کو طول دینا اور اچھے ‏انداز میں فنش کرنا ہوتا ہے، وہ انٹرنیشنل ، ڈومیسٹک یا فرنچائز کس بھی کرکٹ میں بہترین ‏کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

افتخار احمد نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی اچھی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے اپنی ‏نظریں اب رواں سال شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر مرکوز کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021 میں عمدہ کارکردگی کے لیے پر عزم ‏ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں