تحریک انصاف کے ناراض رکن شہریار شر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے اپنے اغوا سے متعلق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کے دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔
ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ خرم شیر زمان کی پریس کانفرنس سنی ہے، ارے ہمیں کون اغواء کرے گا ہم پارٹی سے مایوس ہیں ہمیں کون اغواء کرے گا۔
شہریار شر نے کہا کہ ہم چیختے رہے وزیراعظم صاحب کو کہا اور گورنر سندھ کو شکایت کی، ہماری سنوائی نہیں ہوئی ، گورنر سندھ سے ہم مایوس ہیں ہمیں فنڈز نہیں دئیے جاتے ، سندھ کے مسائل حل نہیں کیے جاتے۔
تحریک انصاف کے ناراض رکن شہریار شر کا ویڈیو بیان ممظر عام پر آگیا pic.twitter.com/h6UrjY4EX6
— Anees Hanif (@anees_avis) March 1, 2021
ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہائوس کے کمروں میں ٹکٹ بانٹے گئے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی جن کو ٹکٹ دئیے گئے انکو ہم ووٹ نہیں دیں گے یہ ہمارے امیدوار نہیں اور ہم اغواء نہیں ہوئے گھر پر موجود ہیں۔
تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا ہے کہ کل شام سے پی ٹی آئی کے 3ارکان کوغائب کر دیا گیا، تینوں ارکان نےکہاتھاہم بہت زیادہ دباؤمیں ہیں۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ تینوں ارکان نےکہاتھادوسری جماعتوں سےپیشکشیں ہورہی ہیں، تینوں ایم پی ایزکےموبائل فونز بھی بند آرہے ہیں، تینوں ایم پی ایزکےاہل خانہ بہت زیادہ پریشان ہیں سندھ حکومت سےمطالبہ ہےمعلوم کرائیں ارکان کہاں ہیں ساراکھیل سندھ حکومت کی جانب سےکھیلاگیاہے۔