اشتہار

دوران پرواز ’بلی‘ کا پائلٹ پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

خرطوم: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی پرواز کے پائلٹ پر بلی نے اچانک حملہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خرطوم ایئرپورٹ سے سوڈانی ٹارکو ایئرلائن نے قطر کے دارالحکومت دوحہ روانگی کے لیے اڑان بھری تو کاک پٹ میں اچانک بلی نے گھس کر پائلٹ پر حملہ کردیا۔

بلی کے حملے کے بعد پائلٹ کو ہنگامی طور پر طیارے کو واپس خرطوم ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔

- Advertisement -

سوڈانی میڈیا کے مطابق جب کوئی بھی شخص بلی کو پکڑنے میں ناکام رہا تو پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے اور خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، بلی کو بھی پکڑ کر حکام کے حوالے کردیا گیا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بلی کاک پٹ میں داخل کیسے ہوئی تھی۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ جب عملے نے طیارے کو صاف کرنے کے لیے یا انجینئرنگ عملے نے جائزہ کے لیے دروازہ کھولا ہو تو اس دوران بلی طیارے میں گھس گئی ہو۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ خرطوم ہوائی اڈے پر ایک ہینگر پر کھڑا تھا ہوسکتا ہے کہ اس دوران بلی طیارے میں داخل ہوگئی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں