اشتہار

راولپنڈی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق آج علی الصبح نامعلوم ملزمان کی جانب سے لال کڑتی کے علاقے میں فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد جائے واردات سے فرار ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جہانگیر اور وقار کے ناموں سے کی گئی ہے، واقعے کے بعد پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، کیس کی دیگر پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں