اشتہار

کورونا وبا کے باوجود سعودی مارگیج کے معاہدوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: عالمی کورونا وبا کے دوران بھی سعودی عرب میں مارگیج کے معاہدوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے مارگیج کے حوالے سے تازہ اعداد وشمار جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ نئے سعودی مارگیج میں ایک تہائی سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

ساما کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں نئے سعودی مارگیج میں ایک تہائی سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نئی جائیدادوں کی منتقلی کے حساب سے مارگیج کے معاہدوں کی تعداد 33 ہزار تک بڑھی جس کی مالیت 16.4 بلین سعودی ریال ہے، معاہدوں میں سے 98 فیصد کا بندوبست بینکوں کے ذریعے کیا گیا۔

- Advertisement -

اعدادوشمار کے مطابق معاہدوں کے بقایا 2 فیصد فنانسنگ کمپنیوں نے فروخت کیے۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس نے پراپرٹی مارکیٹوں کو بھی شدید دھچکا دیا ہے لیکن سعودی حکومت نے جائیدادوں کی لین دین میں 15 فیصد تک ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو ختم کیا۔

ممکنہ طور پر اسی اقدام کے باعث نئے سعودی مارگیج میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں