اشتہار

سعودی عرب: معذور اور معمر شہریوں کیلئے بہترین سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں طبی عملہ معذور اور معمر افراد کو گھر جاکر کوروناویکسین لگا رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں ضعیف شہریوں کو گھروں میں جاکر کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔

طائف محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت تقریباً 3000 معمر افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، وہ افراد جنہیں گھروں میں ہی صحت کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں انہیں ویکسین رہائش گاہ جاکر لگائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

محمکے کے مطابق طائف کمشنری اور اس کے ماتحت علاقوں میں تقریباً 10 کوروناویکسین مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے ویکسی نیشن کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

طائف محکمہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ مقامی اور غیرملکیوں سب کو مفت ویکسین دی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ ویکسی نیشن کے لیے تمام شہریوں کو صحتی ایپ پر خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں