اشتہار

قطر میں لیبر قوانین کی آگاہی کے لیے واٹس ایپ سروس کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: قطر کی حکومت نے مزدوروں کے لیے نئی واٹس ایپ سروس کا آغاز کردیا، جس کے ذریعے لیبر قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر ی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی واٹس ایپ سروس کے ذریعے مختلف کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین لیبر قوانین سے متعلق آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔

گورنمنٹ کمیونیکیشن آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین کو بالکل مفت آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے حقوق کے حوالے سے جان سکیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: قطر کی فراخ دلی، مظلوم فلسطینیوں کے لیے خزانوں کے منہ کھول دیے

جی سی او نے بتایا کہ اس سروس کے ذریعے قطر ویزا سینٹر کی معلومات اور لیبر قوانین سے متعلق مختلف سوالات بلاجھجھک کوئی بھی پوچھ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سروس عربی، انگریزی، اردو، ہندی، نیپالی اور ملیالم زبانوں میں ہے جو چوبیس گھنٹے جارہے گی۔ ادارے کی جانب سے سروس حاصل اور اسے ایکٹیو کرنے کے لیے ایک لنک بھی جاری کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں