اشتہار

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10 فوجی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

ترکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کوگر ہیلی کاپٹر کی بن گیول ایئرپورٹ سے فلائٹ کے بعد مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 25 منٹ پر کنٹرول ٹاور کا ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر حادثے میں 10 فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

حادثے میں جاں بحق اور زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

گورنمنٹ اے کے پارٹی کے رکن اسمبلی ٹولگا اگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر دفاع ہولوسی اکار نے ترک صدر رجب طیب اردوان واقعے سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے فوجیوں کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کے اہلخانہ اور ترک مسلح افواج سے تعزیت کا اظہار کیا۔

نائب صدر فوات اوکٹے نے بھی فوجیوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ بہادر فوجیوں کی اموات پر ہم افسردہ ہیں، دعا ہے کہ زخمی فوجی جلد صحت یاب ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں