اشتہار

خوشخبری؛ سونے کی قیمتیں مزید گرِ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ‏کی گئی جب کہ ڈالر کی قدر ‏میں بھی معمولی کمی ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ‏‏محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ ‏‏‏2 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1328 روپے کمی کے بعد 88 ہزار 091 روپے رہی۔

- Advertisement -

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کمی ‏‏کے بعد 1696 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
ڈالر کی قدر میں کمی

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے کی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 157.16 ‏سے ‏کم ہو کر 157.12 روپے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں