اشتہار

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی غیرملکی ٹرانسپورٹرز کیلئے ہدایات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فیکٹریوں اور تجارتی مراکز کو اندرون ملک سامان منتقلی کئلیے میں غیرملکی ٹرانسپورٹ اداروں اور ٹرکوں کیساتھ معاہدے سے روکنے کیلئے سرکاری اداروں سے رابطہ قائم کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے غیرملکی ٹرکوں کو غیرقانونی سرگرمیوں سے روکنے کےلیے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے، اتھارٹی کے سربراہ ڈاکر رمیح الرمیح نے 18 سفارشات منظور کی ہیں، جس پر جلد عمل درآمد ہوگا۔

سفارشات کے تحت سامان کی منتقلی کےلیے جو پابندیاں سعودی ٹرانسپورٹڑز پر لاگو ہوتی ہیں وہ غیر ملکی ٹرانسپورٹرز پر بھی عائد ہوگیں۔

- Advertisement -

ڈاکٹر رمیح الرمیح نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی غیر ملکی ٹرک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے جرمانے کی ادائیگی کے بغیر مملکت میں داخل نہیں ہونے دیں گے اور اگر ریاست موجود ہوا تو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ آئندہ ویزا کا اجرا بھی روک دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی غیرقانونی طریقے سے سامان منتقل کرنے والے ٹرکوں کے خلاف مملکت بھر میں چھاپہ مہم چلائے ہوئے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں