تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وزیراعظم عمران خان کا الیکٹورل ریفارمز کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے الیکٹورل ریفارمز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے، تاکہ دھاندلی کاکوئی نہ کہے۔

تفصیلات کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کا دل سے شکریہ اداکرتا ہوں ، اتحادی اب بھی اورہرمشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے، حفیظ شیخ کے الیکشن میں جب ہارے تو آپ سب کو دیکھ کر ایک ٹیم نظرآئی۔

وزیراعظم کا پارٹی کو خراج تحسین پیش

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کہتاہے بڑا انسان بننا ہے تو مشکل وقت کا سامنا کرو، پارٹی بھی اسوقت تگڑی ہوتی ہے جب مشکل وقت سے نکلتی ہے، آج اپنی پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، انفرادی طورپر پتہ ہے، کتنے ایم این نے پہنچنے کی کوشش کی ، تمام ایم این ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے بھولناچاہیے کہ یہ پاکستان کیوں بنا تھا، قومی کسی مقصد کیلئے بنتی ہیں، ہماری لیڈرشپ ہے اس کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا، میراہاتھ غلطی سے دائیں جانب چلا گیا ہماری لیڈر شپ تو بائیں جانب بیٹھی ہے۔

پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ وہاں ٹاٹابرلا اور یہاں شریف ،زرداری اربوں پتی بن جائیں

ان کا کہنا تھا کہ اصل میں پاکستان کامقصد یہ تھا کہ اسلامی ریاست کیا ہوتی ہے ، اللہ فرماتے ہیں میں آپ کے ایمان کو بار بار دہراؤں گا، جب آپ مشکل وقت سے نکلتے ہیں تو اور مضبوط ہوتے ہیں، پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ وہاں ٹاٹابرلا اور یہاں شریف ،زرداری اربوں پتی بن جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دین اسلام انسان کے کردار کو ریفارم کرنے کیلئے دنیا میں آیا، دنیا کے سب سے عظیم لیڈر نبیﷺ جیسا انسان نہ کبھی آیا نہ آسکتاہے، نبی ﷺ کے راستے پر جو جو چلتا گیا وہ عظیم انسان بنتا گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نظریے اور مقصد کے بغیر قومیں مرجایاکرتی ہیں، لوگ کہتےہیں اگرپاکستان نہ بنتاتومسلمانوں کی زیادہ طاقت ہوتی، ہندوستان میں مسلمانوں کایہ حال نہ ہوتاجوآج ہے، جن لوگوں کی حیثیت نہیں تھی وہ تاریخ کاحصہ ہیں، انہوں نے دیکھتے دیکھتے15 سے20سالوں میں دنیاکی امامت کی، ایک تباہی کاراستہ ہے اور دوسراعظمت کا۔

الیکشن کمیشن کہتاہےکہ بڑا اچھا الیکشن کروایا اس سے تو مجھے مزید صدمہ ہوا

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جو سینیٹ الیکشن ہوا اس کے بعدمجھے شرمندگی ہوتی ہے، لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈی بنی ہوئی تھی، حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن نے جویہ الیکشن اچھا کرایا ہے تو برا کون سا ہوتاہے، الیکشن کمیشن کہتاہےکہ بڑا اچھا الیکشن کروایا اس سے تو مجھے مزید صدمہ ہوا، ایک ماہ سے پتا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئےپیسہ جمع کیاجارہاہے۔

پہلے ہماری قوم کو اخلاقی طورپرتباہ کیا گیا پھر معاشی تباہی آئی

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلے ہماری قوم کو اخلاقی طورپرتباہ کیا گیا پھر معاشی تباہی آئی، ہم کہتےہیں معاشی حالات بہت برےہیں، یہ جو قرضے چڑھے ہوئے ہیں، یہ بیماری کی علامات ہیں بیماری کچھ اورہے، ایک ملک کا بتا دیں جس کااخلاقیات،مورل اسٹینڈراوپرہواوروہ غریب ہو ، کوئی ملک بتا دیں  جتنامرضی پیسہ وسائل ہوں اگرلیڈرشپ کرپٹ ہوتوخوشحالی ہو؟ مغربی ممالک میں اخلاقیات دیکھیں توہمیں اپنے ملک کو دیکھ کر شرم آئے گی۔

نوازشریف ڈاکو ہے جو ملک سے بھاگا ہواہے

زرداری اور نواز شریف سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ثابت ہوچکے ہیں کہ آصف زرداری کرپٹ آدمی ہے ، دنیا میں سب کہتے ہیں آصف زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ ہیں، نوازشریف 30سال ملک کو لوٹتا رہا، نوازشریف ڈاکو ہے جو ملک سے بھاگا ہواہے، نواز شریف کی حالت دیکھ کر تو کابینہ میں شیریں  مزاری کے آنسوں آگئے ، شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسوں آجانا کوئی مزاق بات نہیں۔

مولانافضل الرحمان دونمبرہمیشہ سےتھا

انھوں نے کہا کہ دیکھ کر شرم آتی ہےکہ ہمارے ملک میں کیاہورہاہے، سب بڑے ڈاکواکٹھےہوکرسوچ رہےہیں عمران خان کوکرسی کاشوق ہے، مولانا فضل  الرحمان دونمبرہمیشہ سےتھا، مشرف نے ان دونوں کواین آراودیاملک پربہت بڑاظلم کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں اخلاقیات ٹھیک نہیں کریں گے ، تب تک مسائل حل نہیں ہوں گے ، شیخ رشید ٹھیک کہتے ہیں بڑھتی مہنگائی  میں کم تنخواہ پر غریب کیسے گزارا کرے۔

30سال چوری کے بعد یہ کوشش کررہےہیں کہ حکومت گرا دیں گے

عمران خان نے مزید کہا کہ یقین سے کہتاہوں ان کو خود نہیں پتہ ان کا باہر کتنا پیسہ پڑاہے، 30سال چوری کے بعد یہ کوشش کررہےہیں کہ حکومت گرا دیں  گے، اپنی کرپشن بچانے کیلئے یہ حکومت پردباؤ ڈالنے کی کوشش کررہےہیں ، میں ڈھائی سال سےتماشےدیکھ رہاہوں، یہاں وزیراعظم کوتقریرلکھ کردےدی جاتی تھی۔

اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈرتھا کہ میں ان کےکرپشن کےکیسزمعاف نہیں کروں گا ، کرپشن کیسزہم نےنہیں بنائے ان کے دور کے بنے ہوئے  تھے، عدلیہ ان کی تھی ان کوتومسئلہ کوئی نہیں تھا، ان کاتوپیسہ سوئس اکاؤنٹ میں پڑاہواتھا، جج کہہ رہاہےوہ پیسہ واپس لاؤتویہ کہتامیں نہیں لاؤں گا، بھائی وہ آپ کےباپ کاپیسہ تھا،وہ توقوم کاپیسہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی تو بڑی ہےاورلوگوں کاتنخواہوں میں گزارانہیں ہورہا، ان کوخودنہیں پتاکہ ان کےپاس کتناپیسہ پڑاہے، ان کی کوشش ہےکہ عمران  خان پرپریشرڈالوکبھی کہتےہیں حکومت گرا دیں گے۔

پاکستان بلیک لسٹ میں جاتاہے تو معیشت نیچے گر جائے گی

گرے لسٹ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان فیٹف کی گرےلسٹ میں ہمارے دورمیں نہیں،ن لیگ دورمیں آیا، پاکستان بلیک لسٹ میں جاتا ہے تو معیشت نیچےگرجائےگی، لوگوں کوجومشکل پڑی ہےمہنگائی کی وجہ وجہ ہماراروپیہ نیچےہے۔

اپوزیشن کا اون پوائنٹ ایجنڈ اہے کہ ان کےچوری کےکیسزختم ہوجائیں

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری ہوگا تو لاہور شہر ضرور نکلے گا، بڑے ڈاکو اپنی چوری بچانے نکلیں گے تو لاہور شہر نہیں آئے گا ، ان کاون پوائنٹ ایجنڈاہےکہ انکےچوری کےکیسزختم ہوجائیں، ان کاصرف ایک خوف ہےکہ میں این آراو نہیں دوں گا، مجھے بلیک میل کرنےکی کوشش کی گئی ،کہا یہ فیٹف پرپھنس جائے گا۔

یوسف رضاگیلانی پاکستان کا کرپٹ ترین آدمی ہے

یوسف رجا گیلانی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی پاکستان کا کرپٹ ترین آدمی ہے، ان کےوزیراعظم بننے سے پہلےاوربعدکے اثاثے  دیکھ لیں، یوسف گیلانی کو جتوانے کیلئے حفیظ شیخ کو ہرادیا گیا، راتوں کو لوگوں کو کالز کی گئیں کہ 2کروڑ سے ریٹ شروع ہوگا، ہماری خواتین اراکین  کو کالز کی گئیں کہ پیسے دیں گے۔

الیکشن کمیشن پاکستان کی ایجنسیزسےسیکرٹ بریفنگ لیں پتاچلےگاکتناپیسہ چلا

عمران خان نے کہا میں ڈھائی سال بڑی چیزیں برداشت کرتارہاہوں، انہوں نےخودچارٹرڈآف ڈیموکریسی میں کہاکہ اوپن بیلٹ ہوناچاہئے، پھریہ سب بھاگ گئے اورکہنےلگےخفیہ بیلٹ ہونی چاہئے، تمام لوگوں کےسامنےاوپن ہارس ٹریڈنگ کی گئی،الیکشن کمیشن پاکستان کی ایجنسیزسےسیکرٹ بریفنگ لیں  پتاچلےگاکتناپیسہ چلا، ڈھائی سال میں جو جدوجہد کی وہ زندگی کی سب سے مشکل جدوجہد تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک زرداری نے ہاتھ نہیں ماراتھااسٹیل مل 8ارب منافع میں تھی، انھوں نے ایک ایک ادارہ تباہ کیا ،لوگوں کی بھرتیاں کیں، اتنے لوگ بھرتی  کئے کہ پنشن اورتنخواہ کے بعد بہتری کیلئے کچھ نہیں بچتا، سب سے بڑامالیاتی اور کرنٹ اکؤنٹ خسارہ ہمیں ورثے میں ملا، اب دیکھ لیں اسٹیل مل بندپڑی ہےایک ایک ادارہ انہوں نےتباہ کردیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈالر ملک سے زیادہ باہرجارہےہوں اندرکم آرہےہوں توروپیہ پرپریشرپڑتاہےاورگرجاتاہے، تین بار وزیراعظم بننےوالے کے دونوں بیٹے لندن میں ہیں، جس علاقے میں رہ رہے ہیں وہ بڑے بڑے امید رہتے ہیں، ساری قوم کےسامنے یہ ہورہاہے ملک ایسے آگے نہیں بڑھ سکتا ہوں۔

عدلیہ،نیب جو مدد چاہیے حکومت ساتھ ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ،نیب جو مدد چاہیے حکومت ساتھ ہے، جب تک لوگوں کو سزائیں نہیں ملیں گی تب تک معاشرہ ٹھیک نہیں ہوسکتا، نواز شریف نے پاکستان کا وزیراعظم بن کراقامہ رکھاہواتھا، کہیں سناہےکہ ملک کاوزیراعظم دوسرےملک میں نوکری کررہاہو، ان کےوزرابیرون ملک میں نوکریاں  کررہےتھے، یہ سب طریقہ ملک سےپیسہ باہرلےجانےکیلئےتھا۔

میں اکیلاکرپشن ٹھیک نہیں کرسکتا

کرپشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں اکیلاکرپشن ٹھیک نہیں کرسکتا، عدلیہ یانیب پرمیراکوئی کنٹرول نہیں ہے لیکن عدلیہ اورنیب کومیری حکومت سے جو مدد چاہئے دینے کو تیارہیں، معاشرہ کرپشن کیخلاف لڑتاہے، معاشرہ فیصلہ کرتاہےکہ کرپشن نہیں ہونے دینی۔

17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں گیا

معاشی صورتحال سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں گیا ، اللہ کاکرم ہےملک میں زیادہ ڈالرآرہےہیں ، ہم  پیسہ نہیں لگارہے پیسہ خود اپنی جگہ بنارہاہے،کوروناکی وجہ سےدنیاکی اکانمی بری طرح متاثرہوئی۔

کرپشن ختم کرنے کیلئے قوم سے مدد کی اپیل 

عمران خان نے کہا کہ اگرملک کوبچاناہےتومعاشی طورپربچاناہے، پہلےہمیں اپنی اخلاقیات اورمورل اسٹینڈرڈٹھیک کرنےپڑیں گے ، جب انصاف اورعدل معاشرے میں آتا ہے توملک ترقی کرتاہے، میں صرف یہ کہناچاہتاہوں کہ مجھے قوم کی مددکی ضرورت ہے، بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ پیسہ ملک میں بھیجا ہے۔

آخری گیندتک لڑنےوالاکپتان تھا،ہارنہیں مانوں گا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کوبچاناہے ، آخری گیندتک لڑنےوالاکپتان تھا،ہارنہیں مانوں گا، یہ سب بھی مجھے چھوڑ دیں تو اکیلا لڑوں گا پر ہار  نہیں مانوں گا۔

قوم کوبتاناچاہتاہوں ہم ہرطریقہ سوچ رہےہیں کیسےبوجھ کم کریں

مہنگی بجلی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے تھے ، جس سے مہنگی بجلی پیداہورہی ہے، بجلی کی قیمت  بڑھاتے ہیں تو لوگ مزید پریشان ہوں گے، قوم کوبتاناچاہتاہوں ہم ہرطریقہ سوچ رہےہیں کیسےبوجھ کم کریں۔

لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ آگے ہماراچیلنج ہےکہ اپنی ایکسپورٹس کوبڑھائیں، گروتھ بڑھانےکاصرف ایک طریقہ ہےوہ ایکسپورٹ ہے، اب ہم انویسمنٹ پر  لگے ہوئےہیں، ایس ای سی پی میں سب سےزیادہ کمپنیزرجسٹرڈہوئی ہیں، لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

اس سال کےآخر تک پورے پنجاب تک ہیلتھ کارڈ پہنچ جائیں گے

صوبائی حکومتوں کے اقدامات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کےپی کے تمام خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنش ہے، پنجاب بڑا ہے انھوں نے بھی ہیلتھ کارڈ  دینےکافیصلہ کرلیا ہے، اس سال کےآخر تک عثمان بزدار کی ٹیم بھی پورے پنجاب تک ہیلتھ کارڈ پہنچادےگی۔

کسانوں کیلئےبہت زبردست پروگرام لےکرآرہےہیں

وزیراعظم کا منصوبوں سے متعلق کہنا تھا کہ کسانوں کیلئےبہت زبردست پروگرام لےکرآرہےہیں، اپنے ملک میں دولت کےاندر اضافہ کرنےسے قرضوں سے  نکلا جاسکتا ہے ، راوی سٹی لاہور ، والٹن روڈ پر بزنس سینٹر بنانے جارہےہیں۔

ہماری کوشش ہے کراچی کو پھیلانے کے بجائے اوپر کی طرف لیکرجائیں

کراچی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کراچی کے پاس جزیرے پر بنڈل آئی لینڈ بنانے کا پروگرام ہے، ماحولیات کیلئے بڑے پیمانے پر اربن فاریسٹ لگانے  لگے ہیں، بنڈل آئی لینڈ کا بھی مقصد یہ ہے کہ کراچی کے سیوریج کاٹریٹ کریں، ہماری کوشش ہے کراچی کو پھیلانے کے بجائے اوپر کی طرف لیکرجائیں۔

50سال بعد پاکستان کی تاریخ میں دو بڑے ڈیم بنانے جارہےہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ 50سال بعد پاکستان کی تاریخ میں دو بڑے ڈیم بنانے جارہےہیں، پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ہمارے ملک میں اللہ کی دی ہوئی ہر نعمت موجود ہے، اس ملک میں جوپوٹینشل ہےشایدہی کسی ملک میں ہو، چین کیساتھ ملکر پیداوار بڑھانے کیلئے بھی کام کر رہے ہیں، ٹیکنالوجی کی نئی لہر میں نوجوان آبادی کو اوپر لیکر آئیں گے۔

ہم ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہم نے الیکٹورل ریفارمز کا فیصلہ کیا ہے، ہم ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے، تاکہ دھاندلی کاکوئی نہ کہے ، اوورسیزپاکستانیوں کیلئےاقدامات اٹھارہےہیں کہ وہ بھی ووٹ ڈال سکیں، امریکامیں کوئی ثابت نہیں کرسکاکہ دھاندلی ہوئی کیوں کہ وہاں الیکٹرانک مشین تھی، یہ تمام چیزیں ہماری حکومت میں ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -