اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

انگلینڈ کو شکست، بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: بھارت چوتھے ٹیسٹ میں مہمان انگلینڈ کو ایک اننگز اور 25 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احمدآباد کے مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو اننگز اور 25 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی اور ساتھ ہی تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا دونوں ٹیمیں رواں سال 18 جون کو لارڈز میں آمنے سامنے ہونگی۔

- Advertisement -

آج میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، بھارت کی جانب سے اشون اور اکشر پٹیل نے 5-5 وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کی جانب سے لارنس نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے، اس کے علاوہ جو روٹ صرف 30 رنز بنا سکے۔

اس سے قبل بھارت اپنی پہلی اننگز میں 365 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت کی جانب سے رشبت پنت نے 101 اور سُندر 96 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی، بھارت کو انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 160 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

احمد آباد ٹیسٹ کے آغاز پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، مگر ایشون اور ایکشر پٹیل کی اسپن بولنگ کے سامنے انگلش بلے باز 205 رنز پر ڈھیر ہوگئے تھے، دونوں اسپنرز نے پہلی اننگز میں 7 انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

شاندار سینچری پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ رشبھ پنت کو دیا گیا جبکہ مین آف دی سیریز روی چندن ایشون کے نام رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں