تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

بھارت، دو بسوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی

علی گڑھ: اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں دو بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی گڑھ میں ہریانہ روڈیز کی دو بسیں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے علی گڑھ کے ضلعی مجسٹریٹ نے بتایا کہ یہ حادثہ ٹائر کے پھٹنے کے باعث پیش آیا، ایک بس دوسری بس سے ٹکرا گئی۔

جائے وقوعہ پر موجود علی گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ ایک بس علی گڑھ سے بلب گڑھ کی طرف جارہی تھی جس کے لودھا پولیس اسٹیشن کے کارسوا کے نزدیک پہنچتے ہی ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث بس سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق اس بات کا پتا لگایا جارہا ہے کہ دونوں بسوں میں کتنے افراد سوار تھے، زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، حادثے کے ذمہ دار بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -