تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایوان بالا انتخابات: الیکشن کمیشن ان ایکشن، رکن اسمبلی کو مراسلہ جاری

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت کے معاملے پر کی جانے والی سخت تنقید کے بعد الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ہے اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد عبدالسلام کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی محمد عبدالسلام کو مراسلہ جاری کیا ہے، مراسلے میں محمد عبدالسلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا پر خبریں دیکھیں آپ کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کی پیشکش کی گئی ہے، اگر آپ کے پاس شواہد ہیں تو الیکشن کمیشن کی کمیٹی کو پیش کریں۔

گزشتہ دنوں ایم اپی اے عبدالسلام آفریدی کو ووٹ کے لیے 8 کروڑ کی پیش کش کی گئی تھی، انہیں واٹس ایپ میسج بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے تھے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے خریدنے کی کوشش کی گئی، انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔

عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے‘۔

اے آروائی نیوز نے ایم پی اے کو ووٹ بیچنے کیلئے کی گئی چیٹ نشر کی تھی۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دی تھی جبکہ تحریک انصاف 102 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کا الیکٹورل ریفارمز کا اعلان

دوسری جانب گذشتہ روز اپنی تقریر میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن ہوا اس کے بعد مجھے شرمندگی ہوتی ہے، لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈی بنی ہوئی تھی، حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن نے جویہ الیکشن اچھا کرایا ہے تو برا کون سا ہوتاہے، الیکشن کمیشن کہتاہےکہ بڑا اچھا الیکشن کروایا اس سے تو مجھے مزید صدمہ ہوا، ایک ماہ سے پتا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئےپیسہ جمع کیاجارہاہے۔

Comments

- Advertisement -