پاکستا ن کرکٹ ٹیم27مارچ کو ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئےجنوبی افریقا روانہ ہو گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز گزشتہ ماہ فروری میں اس وقت طے ہوئی تھی جب افریقی ٹیم مہمان بن کر آئی تھی۔
دونوں بورڈز نے اتفاق کیا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے اختتام کے بعد پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔
دورے کے لیے پاکستان ٹیم 27 مارچ کو روانہ ہوگی جہاں وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کا حصہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتہ طے ہو گا قومی ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوے ساتھ جائےگی یا علیحدہ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔