تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، خفیہ اطلاعات پر آپریشنز دتہ خیل، زوئیدہ میں کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 سرکردہ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں عبدالآدم، محبوب، میر سلام شامل ہیں، عبدالآدم سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی میں مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں 2 آپریشنز، 8 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد محبوب، میر سلام، بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی بتائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر دو آپریشنز کیے گئے تھے، آپریشنز کے دوران 3 دہشت گرد لیڈرز سمیت 8 مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے جانے والوں میں عبدالانیر عرف عادل، جنید عرف جامد، خالق عرف ریحان شامل ہیں، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

Comments

- Advertisement -