تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

کوبرا سانپ کہاں سے برآمد ہوا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کے ہاتھ پاؤں نہ ٹھنڈے پڑجائیں!

پنوم پن: کمبوڈیا میں گھر کے ٹوائلٹ بال سے نکلنے والے کوبرا سانپ نے شہری کی دوڑیں لگوا دیں، ذرا سی غفلت سے جان بھی جاسکتی تھی لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے صوبے پیلن میں رہنے والے شخص کے اس وقت اوسان خطا ہوگئے کہ جب اس نے گھر کے ٹوائلٹ بال میں کوبرا سانپ کو رینگتے اور ڈنگ ہلاتے ہوئے دیکھا۔

ریسوپا نامی شخص نے سانپ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ وائرل ویڈیو کے مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زہریلا سانپ کس طرح ٹوائلٹ بال سے اچانک نمودار ہوا اور ڈنگ ہلانے لگا۔

شہری نے بتایا کہ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد اسے خیال آیا تھا کہ ٹھیک طرح اس کی صفائی نہیں ہوئی جب وہ صاف کرنے پہنچا تو سانپ نظر آیا جس کے بعد فوراً متعلقہ عملے کو گھر بلایا لیکن اس وقت تک سانپ فرار ہوچکا تھا۔

اس واقعے کے بعد سے شہری نے اس ٹوائلٹ کو استعمال کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -