اشتہار

واٹس ایپ نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کی ہر نئی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق فیس بک ک یزی رملکیت میسیجنگ ایپ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دینے والے فیچر کی آزمائش کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد غائب ہونے کے لیے پیغامات ترتیب دینے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچ کررہا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے واٹس ایپ چند ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کروا چکا ہے جو 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 7 دن میں غائب کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ صارفین الجھن کا شکار ہوگئے تھے۔

چنانچہ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ غلط معلومات سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کچھ مہینوں سے غائب ہونے والے پیغامات کی حمایت کررہا ہے۔

تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ اس حوالے سے ایک نئے اور مختلف فیچر کی آزمائش پر کام کر رہا ہے جو 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دے گا۔

مزید پڑھیں: ویب ورژن: موبائل انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کال کرنے کا طریقہ

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے چند روز قبل ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آڈیو ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرائی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اب صارفین بڑی اسکرین پر چیٹ کے ساتھ ویڈیو اور آڈیو کالنگ کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں