تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سیاسی ماحول میں مزید ہلچل، حکومت نے جے یو آئی کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، ایسے وقت میں حکومت نے پی ڈی ایم میں شامل اہم جماعت کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ آفر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اس وقت سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، حکومت اور اپوزیشن سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کے لئے بھاگ دوڑ کررہے ہیں، ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں سے حکومت اور اپوزیشن کے رابطے جاری ہیں ۔

ایسی صورت حال میں حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپوزیشن میں شامل جے یو آئی (ف) کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ آفر دے کر بڑا سیاسی فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین سینیٹ صادق سجنرانی پر مشتمل حکومتی وفد نے یہ آفر جے یو آئی سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کو دی۔

اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں نے اسلام آباد میں اہم ملاقات بھی کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ عبدالغفور حیدری کو آفر ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی چیرمین سینٹ بن جائے۔

اس موقع صحافی نے جے یو آئی سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری سے سوال کیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے؟ جس پر عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم نےباضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ ہیں اور ان سے ملاقات کرتے رہتے ہیں، یہ نہیں کہہ سکتا 12مارچ کے بعد چیئرمین کون ہوگا۔

اس سے قبل آج پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوا تھا، جس میں ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا عہدہ جے یو آئی (ف )کو دینےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن سے ہو گا، اضابطہ اعلان مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

Comments

- Advertisement -