اشتہار

کرونا کے بڑھتے کیسز، تعلیمی ادارے بند ہونے جارہے ہیں؟ شفقت محمود کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ ’کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوگا جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مگر ابھی صورت حال ویسی نہیں جیسی نومبر اور دسمبر میں تھی‘۔

- Advertisement -

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ’ایک ہفتے کے دوران کیسز میں شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا، کل ہونے والے اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں کرونا کیسز میں اضافہ، 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: کورونا پھر سر اٹھانے لگا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اسی خطرے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی ابی) نے پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزارتِ تعلیم نے رواں سال جنوری سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد فروری سے تمام تعلیمی ادارے کرونا ایس او پیز کے ساتھ  باقاعدہ کھلنا شروع ہوئے تھے۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد متعدد اسکولز اور اداروں میں کرونا کے کیسز سامنے آئے جس کے بعد انہیں بند بھی کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں