تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب دنیا کی کتنی بڑی طاقت ہے؟

ریاض: بین الاقوامی سطح پر عسکری طاقتوں کا جائزہ لینے والی گلوبل فائر ویب سائٹ کی عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب دنیا کی 17ویں بڑی طاقت ہے۔

گلوبل فائر ویب سائٹ کی فہرست کے مطابق سعودی عرب 139 ملکوں میں دنیا کی 17 ویں بڑی طاقت ہے جبکہ مملکت کی فضائی دنیا کی بارہویں بڑی قوت بن گئی جس کے پاس 890 لڑاکا اور بمبار کثیر المقاصد طیارے ہیں۔

درجہ بندی کے تحت جنگی جہازوں کے اعتبار سے سعودی عرب دنیا کی 9ویں بڑی طاقت ہے۔

سعودی عرب خودکار توپخانے کے میدان میں 10ویں اور بکتر بند گاڑیوں کے حوالے سے 5ویں عالمی پوزیشن پر فائز ہے۔ بری افواج سے متعلق مملکت کا 21واں نمبر ہے، اس کے پاس اوسط مار کے میزائل اور نمایاں ترین امریکن پیٹریاٹ ہیں۔

سعودی عرب کے پاس فرانس کا کروٹل سسٹم بھی موجود ہے جو طویل فاصلے پر اپنا ہدف حاصل کرسکتا ہے، مملکت توپخانے کے شعبے میں تیس ملی میٹر اور 35 ملی میٹر کے طیارہ شکن نظام سے لیس دہرے توپخانے کا بھی مالک ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب 20 ملی میٹر کی طیارہ شکن فالکن اور 40 ملی میٹر کی طیارہ شکن توپ بھی رکھتا ہے۔ سعودی فضائیہ میں نچلی پرواز والے طیارہ شکن میزائل بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -