تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سینیٹ انتخابات: کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹی فیکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایوان بالا میں کامیاب ہونے والے سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، فیصل واوڈا سمیت 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

سینیٹ انتخابات 2021 کے بعد پاکستان تحریک انصاف ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آچکی ہے تاہم ایوان میں اپوزیشن اتحاد کو حکومتی اتحاد پر برتری حاصل ہے۔

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخاب ہونے تھے لیکن پنجاب کی11نشستوں پر تمام امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے، جن میں سے تحریک انصاف نے 5، ن لیگ نے 5 اور ق لیگ نے ایک نشست حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست مسترد

37 نشستوں کے انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 37 میں سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 13 نشستیں جیتی ہیں، ان میں سے خیبر پختونخوا سے10، سندھ سے 2 اور اسلام آباد سے ایک نشست جیتی۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے 6 نشستیں جیتیں ہیں اور یہ تمام سیٹیں بلوچستان سے جیتی ہیں جس کے بعد 6 پرانی نشستوں کے ساتھ اس کی 12 نشستیں ہوگئی ہیں۔

ایم کیو ایم نے 2 نشستیں جیتیں اور یہ دونوں نشستیں سندھ سے حاصل کی ہیں جب کہ پرانے ایک سینیٹرکے ساتھ اس کے3 ممبر ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ق کو سینیٹ کی ایک نشست ملی ہے اور اس کا ایک سینیٹر ہے، اس کے علاوہ جی ڈی اےکا ایک اور 4 آزاد ارکان شامل ہیں،اس طرح حکومتی اتحادکے ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -