تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

لوگوں کو چند لمحوں میں ‘دنیا کے کسی بھی حصے پر پہنچانے’ کا مشن، مارک زکربرگ کیا کرنے جارہے ہیں؟

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ وہ ڈیوائس کے ذریعے لوگوں کو ‘چند لمحوں میں دنیا کے کسی بھی حصے پر پہنچانے’ کی خواہش رکھتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں مارک زکربرگ نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ایسی ڈیوائس تیار کرنا چاہتے ہیں جس سے لوگوں کو چند سیکینڈ میں دنیا میں کہیں بھی پہنچا سکیں، مستقبل میں اسمارٹ گلاسز کچھ اسی طرح کا کام کریں گے جس سے دور دراز مقامات پر رابطوں کا انداز بالکل تبدیل ہوجائے گا تاہم گاڑیوں اور طیاروں کی اہم اہمیت اپنی جگہ رہے گی۔

Oculus Quest 2

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ گلاسز کے ذریعے ہم دنیا میں کہیں بھی ٹیلی پورٹ ہوسکیں گے، اس طرح سفر اور سامان کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے، ڈیوائس اور اس سے متعلق ورچوئل میٹنگز سے ایک طرح کی سفری تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

بانی فیس بک کے مطابق اسمارٹ گلاسز ہمارے معاشرے اور سیارے کے لیے بھی بہتر ہوگا۔

خیال رہے کہ دنیا میں کمپنیاں جیسے فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایپل اور گوگل، اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجیز پر کافی عرصے سے کام کررہی ہیں، گوگل نے سب سے پہلے گوگل گلاسز متعارف کرایا تھا جو کامیاب نہ ہوسکا۔

ادھر فیس بک کی جانب سے بھی اسمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام ہورہا ہے ممکنہ طور پر ابھی طویل وقت درکار ہے۔ اس بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے یہ ڈیوائس بہت مختلف ہوگی اس ڈیوائس سے ویڈیو کالز کے علاوہ آپ خود کو دنیا کی کسی بھی جگہ موجود(ٹیلی پورٹ) محسوس کریں گے۔

Comments

- Advertisement -