تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کیپٹل ہل حملہ، ایف بی آئی نے بم نصب کرنے والے شخص کی ویڈیو جاری کردی

واشنگٹن: امریکا کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے کیپٹل ہل حملے سے ایک روز قبل بم نصب کرنے والے شخص کی ویڈیو جاری کردی۔

ایف بی آئی کی ٹیم  کو کیپٹل ہل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور حملے کی تحقیقات میں اب تک کئی شواہد حاصل ہوئے، جنہیں بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں ایک شخص کو رات کے وقت پائپ بم نصب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایف بی آئی کی تفیشی ٹیم نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی سے ایک روز قبل دو پائپوں میں بم نصب کیے، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور لوگ ہلاک و زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: کیپٹل ہل پر حملے کا خدشہ، پولیس کی نیشنل گارڈز کی تعیناتی میں توسیع کی درخواست

یہ بھی پڑھیں: امریکا، کیپٹل ہل کے قریب سے مسلح شخص گرفتار، پستول اور 500 سے زائد گولیاں برآمد

ایف بی آئی نے مبینہ طور پر بم نصب کرنے والے شخص کی شناخت کے لیے عوام سے بھی مدد مانگی ہے اور اعلان کیا کہ جو شہری اس کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اُسے ایک لاکھ ڈالرز بطور انعام دیے جائیں گے جبکہ اُس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ایف بی آئی کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق یہ بم پانچ جنوری کے روز  ریپبلکن اور ڈیموکریٹک قومی کمیٹیوں کے دفتر نیشنل آفس کے باہر نصب کیے گئے، یہ علاقہ کیپٹل حل کی حدود میں آتا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق ملزم نے اس قدر مہارت سے کام کیا کہ فنگر یا فٹ پرنٹ سمیت کوئی ثبوت نہیں چھوڑا، جبکہ اُس نے کارروائی کے دوران ماسک لگایا ہوا تھا جس کی وجہ سےاُس کا چہرہ بھی واضح نہیں ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق یہ بم دیسی ساختی تھے، جنہیں بلیک پاؤڈر کی مدد سے بنایا گیا جبکہ اس میں دیسی ساختہ ٹائمر لگایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -