اشتہار

میانمار کے فوجی سربراہ کے بچوں پر پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی سربراہ اور حکمران کے دو بچوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی سربراہ کی فیملی کی چھ کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اس کے علاوہ امریکا میں دونوں کے تمام اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں فوجی بغاوت اور پرامن مظاہرین کے قتل کے رد عمل پر لگائی گئیں ہیں، امریکا نے اس سے پہلے فوجی سربراہ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف پابندیاں عائد کیں تھیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب سیکورٹی کونسل نے بھی پہلی بار میانمار میں مظاہرین پر طاقت کے بے جا استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اجلاس میں چین، روس اور بھارت نے مسودے میں لفظ "فوجی بغاوت” استعمال کرنے کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  میانمار مظاہرے : پولیس افسران کا فوج کا حکم ماننے سے انکار

ادھر میانمار میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک اور انیس سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی فوج نہتے مظاہرین کے خلاف جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہے اور کمانڈنگ افسران کے ذریعے مبینہ طور پر قتل وغارت گری کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں