جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزدگی پر وزیراعظم کے مشکور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مرزا آفریدی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد نامزدگی سابق قبائلی علاقوں کواہمیت دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد مرزا آفریدی نے اے آر وائی نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ڈپٹی چئیرمین نامزدکرنے پروزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں ، عمران خان کے دور میں ہی قبائلی علاقوں کا کے پی میں انضمام ہوا اور اب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کرنا سابق قبائلی علاقوں کواہمیت دینا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین کیلئے نامزد حکومتی امیدوارمرزا محمد آفریدی کا تعلق خیبر سے ہے، مرزامحمدآفریدی2018 میں آزادامیدوارکی حیثیت سے سینیٹر منتخب  ہوئے تھے ، جس کے بعد انھوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مرزاآفریدی کے چچا زاد بھائی ایوب آفریدی بھی سینیٹر ہیں۔

خیال رہے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا ، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں