اشتہار

پرانے نظام کی تبدیلی کے بغیر قانون سازی ممکن نہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو ایسا نظام دینا چاہتے ہیں جو دیرپا اور نتیجہ خیز ہو، ایک پرانےنظام کو ختم کرکےنیا سسٹم لانےمیں وقت لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کا معرکہ کل ہونے جارہا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال اکثریت نہ ہونے سے قانون سازی میں مشکلات آئیں، امید ہے کہ سینیٹ میں اکثریت کے بعد قانون سازی میں آسان ہوگی، اگلے دو سال ہماری پوری کوشش عوامی مفاد کی قانون سازی پر ہوگی۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرانے نظام کی تبدیلی کے بغیرقانون سازی  ممکن نہیں، ہم ملک کو ایسا نظام دینا چاہتے ہیں جو دیرپا اور نتیجہ خیز ہو، ایک پرانےنظام کو ختم کرکے نیا سسٹم لانے میں وقت لگتا ہے، ہم نے نظام کو شفاف بنانا ہے تاکہ کرپشن کی گنجائش نہ ہو۔حکومت اور اتحادی جماعتوں کے نو منتخب سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،مہنگائی سمیت مسائل سےآگاہ ہوں، معیشت کا ڈھانچہ ٹھیک نہ ہو تو وقتی ریلیف کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، تمام تر مشکلات کے باوجود ہم نے معیشیت کو ٹریک پر کھڑا کر دیا ہے۔

نو منتخب سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ اب بھی ہمارے سینیٹرز کیساتھ رابطے کئےجارہے ہیں، اتحادیوں کے تحفظات سےآگاہ ہوں، انہیں مایوس نہیں کریں گے، انشااللہ ایوان بالا میں ہم کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  انشااللہ سینیٹ کا معرکہ ہم جیتیں گے، وزیراعظم عمران خان

واضح رہے کہ 44 سینیٹرز ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، صادق سنجرانی ،فیصل سبزواری ،ملک عامر ڈوگر ، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، شفقت محمود اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے نو منتخب سینیٹرزکوووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے، حکومتی واتحادی نومنتخب سینیٹرز ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں ، انشااللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں