اشتہار

ڈالرز کی برسات، زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری، کتنا اضافہ ہوا؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈھائی کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پانچ مارچ تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پانچ مارچ تک مرکزی بینک کے ذخائر میں تین کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا‘۔

- Advertisement -

حالیہ اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 13 ارب ایک کروڑ اور 60 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 7.14 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پانچ مارچ تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی کروڑ سے بڑھ کر 20 ارب 15 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئے۔

مزید پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

واضح رہے کہ 26 فروری کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کےدوران مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 13 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 1.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 20 ارب چار کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے تھے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ بیرونی سرمایہ کاری کی آمد کے باعث ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں