اشتہار

کرونا وائرس، کویت سے افسوسناک خبر، اہم شخصیت کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

کویت: کرونا وائرس نے کویت کی اہم شخصیت کی زندگی کا چراغ بجھا دیا، جس پر وزارتِ داخلہ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری میجر جنرل خالد الدین کو چند روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے اُن کی طبیعت مسلسل خراب ہورہی تھی۔

اہل خانہ نے بگڑتی ہوئی طبیعت کو دیکھتے ہوئے میجر جنرل خالد کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا علاج شروع کیا مگر طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی تھی۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز نے طبیعت میں بہتری نہ ہونے پر میجر جنرل خالد کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا جہاں وہ جمعے کے روز  خالق حقیقی سے جاملے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے میجر جنرل خالد کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں وزارت نے لواحقین سے تعزیت  اور مرحوم کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس : کویت میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کی فراہمی

سوشل میڈیا صارفین نے میجر جنرل خالد الدین اور وزارت داخلہ کے جوانوں کی قربانیوں اور  پہلی صف میں کرونا کا مقابلہ کرنے پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ کویت کی حکومت نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں 7 مارچ سے ایک ماہ کے لیے جزوی کرفیو نافذ کیا ہے، جس کے تحت شام پانچ سے صبح پانچ بجے تک تمام علاقوں میں شہریوں کی آمد و رفت مکمل بند ہے۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کے دوران گھر سے نکلنے کے لیے شہری کو خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جو اُسے کسی مجبوری کی صورت میں ہی دیا جائے گا، بغیر اجازت گھر سے باہر نکلنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جائیں گے جبکہ انہیں قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے بعد کویت میں ایک اور وبا پھوٹ پڑی، وارننگ جاری

حکومت نے غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھی کرفیو کے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر کام کے سلسلے میں باہر نکلنا ضروری ہے تو کمپنی وزارت داخلہ سے خصوصی اجازت نامہ لے بصورت دیگر ان اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے والے کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں