جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بحر آرکٹک میں کس ملک نے لڑاکا طیارے تعینات کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے نووایا زیمیلیہ جزیرے پر تجرباتی جنگی ڈیوٹی کےلیے پہلی مرتبہ مگ 29 لڑاکا طیارے بحیرہ آرکٹک پر بھیج دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مگ 29 لڑاکا طیارے کی تعیناتی شمالی بحری جہاز کے روگاچیو ہوائی اڈے پر مگ 31 بی ایم لڑاکا طیاروں کی تبدیلی کے موقع پر ہوئی۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مگ 29 طیارے کو پہلی مرتبہ بحری بیڑے کے ڈیک پر تعینات کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی فضائیہ کی جانب سےنووایا زیمیلیہ جزیرے کے آرکٹک ریجن میں فضائی پیٹرولنگ بڑھا دی ہے، جس کے باعث مگ 29 لڑاکا طیارے کو آرکٹک میں تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ روس کا ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 کئی برسوں سے نووایا زیمیلیہ جزیرے پر جنگی ڈیوٹی سنبھالے ہوئے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں