اشتہار

سعودی حکومت نے ایکشن لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے مملکت میں خطرناک کنویں بند کرنا شروع کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 2450 غیرآباد اور خطرناک کنویں بند کیے جاچکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

- Advertisement -

سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ ایسے کنویں مقامی باشندوں، مقیم غیرملکیوں اور جانوروں تک کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں اسی لیے ایکشن لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشن کی تکمیل کے لیے دو مرحلوں کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ پورا ہوچکا جبکہ دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، تمام علاقوں میں متعلقہ اداروں کی نمائندہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔

وزارت کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمیٹیاں خطرناک کنوؤں کی فہرستیں تیار کررہی ہیں۔ خیال رہے کہ مملکت میں جن کنوؤں سے سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ان کے اطراف منڈیر بنوانے کی سکیم بھی چلا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں