جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ملازمت کے نئے قوانین میں سابقہ ہروب کیسز ختم ہوجائیں گے؟ غیرملکی ورکرز کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے اس خبر کی تردید کردی جس میں کہا جارہا ہے کہ مملکت میں ملازمت کے نئے قوانین میں سابقہ ہروب کیسز ختم ہوجائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے نئے قوانین میں سابقہ ہروب کیسز کے خاتمے کو افواہ قرار دے دیا اور وضاحت کی کہ اس معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، لہذا سابقہ ہروب کیسز کو ختم کرنے کے لیے وہی طریقہ کار ہوگا جو پہلے تھا۔

مملکت میں ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ آج سے ہوچکا ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں بھی پھیلی ہوئی ہیں جن میں سابقہ ہروب کیسز سے متعلق بھی ہیں تاہم حکومت نے واضح کردیا۔

سعودی عرب : ملازمت کا نیا نظام کل سے نافذ، کیا ہونے والا ہے؟ جانیے!

سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا مزید کہنا تھا کہ نئے نظام میں ایسی کوئی شق نہیں کہ ماضی میں جن کارکنوں کے ہروب فائل ہوئے تھے وہ ساقط ہو جائیں گے، انہیں خاتمے کیلئے رائج مراحل طے کرنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ نئے نظام میں بنیادی طور پر تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں خروج وعودہ، خروج نہائی اور ورک ایگریمنٹ شامل ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس حکمت عملی سے سعودی لیبر مارکیٹ مستحکم ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں