تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بڑے منہ والا عجیب الخلقت پرندہ، ویڈیو دیکھیں

انٹرنیٹ پر ویسے تو آئے روز نت نئی دلچسپ و خوفناک ویڈیوز سامنے آتی ہیں مگر اس بار امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایسے عجیب الخلقت پرندے کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر وہ خود بھی خوفزدہ ہوگئیں تھیں۔

عام طور پر پرندے کا نام سُن کر آپ کے دماغ میں تصور آتا ہوگا کہ اُس کے دو پنجے، چونچ اور دو پر ہوں گے جس کی مدد سے وہ اڑتا ہوگا۔ یاد رہے کہ کسی بھی پرندے کا منہ اُس کے جسمانی حجم سے بڑا نہیں ہوتا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نکلیں تو دیکھا لکڑی پر بڑے منہ، آنکھوں والی عجیب الخلقت پرندہ بیٹھا ہوا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ جب اُن کی نظر اس پرندے پر  پڑی تو وہ خوفزدہ ہوئیں اور گاڑی سے چھلانگ لگا دی، بعد ازاں ہمت کر کے اس کی ویڈیو بنائی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے خود پہلی بار یہ چڑیا دیکھی، اس لیے اُن کی کوشش تھی کہ تمام لوگ اسے دیکھ لیں۔ امریکی خاتون نے ہمت کر کے قریب سے بھی پرندے کی ویڈیو بنائی، جس نے اپنی آنکھیں کھولی ہوئیں تھیں۔

پرندوں کی اقسام پر عبور رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اس نسل کو ’پوٹو‘ کہا جاتا ہے، جو قلیل تعداد میں پائے جاتے ہیں اور یہ رات کے وقت نکلتے ہیں، عام طور پر پرندوں کی یہ نسل جنوبی امریکا میں پائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -