اشتہار

بھارت میں خاتون کا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں خاتون نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اپنا سر منڈھوا کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ میں کانگریس کی صدر لاتھیکا سبھاش نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اپنا سر منڈھوا کر احتجاج کیا۔

خاتون سیاست دان لاتھیکا سبھاش نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ناصرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی بلکہ احتجاجاً اپنا سر بھی منڈھوا دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق لاتھیکا سبھاش کی جانب سے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا گیا جب 6 اپریل کے ریاستی انتخابات کے لیے پارٹی نے نئی دہلی سے امیدواروں کا نام جاری کیا، پارٹی امیدواروں میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔

لاتھیکا سبھاش نے اپنے بال پارٹی دفتر کے صحن کے باہر بیٹھ کر منڈھوائے۔

کیرالہ کانگریس کے سربراہ ملاپالے راما چندرن نے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے یہ پہلی دفعہ ہے کہ کیرالہ میں کسی بھی جماعت کے لیڈر کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر ایسا اقدام اٹھایا گیا ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں