اشتہار

ارشد خان کی ‘پاوری’ ویڈیو چھاگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ارشد خان المعروف ‘چائے والا’ کی پاوری ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ان کے مداح حیرت کا اظہار کرتے ہوئے خوب داد دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارشد چائے والا کے نام سے شہرت کی بلندی پر پہچنے والے ارشد خان بھی پاوری ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔ ان دنوں دنانیر مبین نامی لڑکی کی سوشل میڈیا پر چرچے ہیں جنہیں نے ‘پاوری ہورہی ہے’ کا آغاز کیا۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی پاوری ٹرینڈ اپنے عروج پر ہے۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بہت بڑی تعداد اس طرح کی ویڈیو بنارہی ہے۔

- Advertisement -

ارشد چائے والا بھی اب اس ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔ انہوں نے اپنی ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ ‘یہ میں ہوں، یہ میرا کیفے ہے، یہ میرا اسٹاف ہے، اور یہ پھر سے میں ہوں، اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے’۔

ان کی یہ ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر چھا گئی اور چاہنے والے بہت پسند کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں