منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

قوت مدافعت کیلئے وٹامنز نہایت ضروری لیکن ٹھہریے!

اشتہار

حیرت انگیز

انسانی جسم میں موجود قوت مدافعت کو مستحکم رکھنے کے لیے وٹامنز اور منرلز بنیادی اجزا کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کونسا وٹامن کس وقت استعمال کیا جائے گا۔

وٹامنز کی متوازن مقدار مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے جس سے وائرل ذرات اور مختلف امراض انسانوں کے پاس نہیں بھٹکتے، تاہم وٹامنز کھانے کا مقررہ وقت کا تعین نہایت ضروری ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو ان کے مضر اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں اور وٹامنز کو سپلیمنٹس کے طور پر کھانے کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہوگا۔

کونسا وٹامن کس وقت لینا چاہیے ؟

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق کچھ وٹامنز کھانے سے پہلے یا بعد جبکہ کئی نہار منہ بھی کھائے جاتے ہیں جبکہ دیگر وٹامنز کیپسول کھانے کے دوران بھی لیے جاتے ہیں، تمام سپلیمنٹس جسم میں مختلف انداز سے اثرانداز ہوتے ہیں۔

ملٹی وٹامنز کھانے کا صحیح وقت

ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ملٹی وٹامنز کے کیپسول میں زنک، کیلشیم، آئرن، فولک ایسڈ، وٹامن اے، بی(مختلف اقسام)، سی، ای اور ڈی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے لہذا ملٹی وٹامنز کھانے کا صحیح وقت دوپہر کے کھانے کے دوران ہے، دوپہر کے کھانے سے قبل وٹامن کا کیپسول لیں اور کھانا کھا لیں۔

Are Multivitamins Effective? • MyHeart

لوگوں کو مشورہ ہے کہ ملٹی وٹامنز ہمیشہ بڑا گلاس بھر کر پانی کے ساتھ لیں۔

فولک ایسڈ وٹامنز کا استعمال

ماہرین نے کہا ہے کہ فولک ایسڈ وٹامنز حاملہ خواتین کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیں، حمل سے ایک سال قبل فولک ایسڈ کا استعمال شروع کرنے سے قوت مدافعت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

حاملہ خواتین صبح بہتر کیفیت کیلئے یہ ٹپس اپنائیں - Health - Dawn News

فیٹ سلیوبل وٹامنز کا صحیح وقت پر استعمال

فیٹ سلیوبل تیل پر مشتمل وٹامنز ہوتے ہیں، ان وٹامنز کو ہضم کرنے کے لیے چکناہٹ کی ضرورت پیش آتی ہے، ان کا استعمال ایسی غذاؤں کے ساتھ کرنا چاہیے جن میں سیچوریٹڈ فیٹ موجود ہوں۔ فیٹ سلیوبل میں وٹامن A، E ، D اور K ہوتے ہیں اسی لیے ان کا استعمال شام کے وقت مفید ثابت ہوں گے۔

Fat Soluble Vitamins - YouTube

واٹر سلیوبل وٹامنز

دیگر وٹامنز سے ہٹ کر واٹر سلیوبل پانی میں گھلنے والے وٹامنز ہوتے ہیں، یہ خالی پیٹ زیادہ بہتر طریقے سے ہضم اور مؤثر طریقے سے انسانی جسم میں اثر انداز ہوتے ہیں، ان کا استعمال صبح ناشتے سے ڈھائی گھنٹے قبل کرنا چاہیے۔

Difference Between Fat-Soluble and Water-Soluble Vitamins

وٹامنز بی لینے کا وقت

طبی ماہرین کے مطابق وٹامنز بی کا استعمال صبح اٹھتے ہی نہار میں کرنا چاہیے، ان وٹامنز میں ذہنی تناؤ کم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، جو جسمانی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

وٹامنز کے خطرناک اثرات

ڈاکٹر جہاں وٹامنز کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں وہیں اس کے مضر اور خطرناک اثرات سے بھی آگاہ کیا ہے، وٹامن کا زیادہ استعمال منفی ردعمل دیتا ہے، لہذا ماہرین کے مشورے کے تحت استعمال کریں۔ ملٹی وٹامنز کیپسول کا ایک دن میں صرف ایک استعمال کیا جائے گا، اسی طرح حاملہ عورتوں کو بھی خیال کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں