تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کی تباہ کاریاں جاری، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح7 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد : کورونا کی نئی لہر کی تباہ کاری جاری ہے ، ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سات فیصد ہوگئی جبکی مزید 58 مریض جاں بحق اور 2 ہزار 511 نئے کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا کے مزید 58 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 595 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 35 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے 2ہزار 511 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 7 اعشاریہ ایک فیصد رہی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد23ہزار355 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد6لاکھ9 ہزار964ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک 95 لاکھ 65 ہزار 66 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ایک ہزار 895 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور اب تک 5 لاکھ 73 ہزار 14 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 582، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 379، بلوچستان میں 19 ہزار 223 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، اسلام آباد میں 48 ہزار 495 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 89 افراد ہوچکے ہیں۔

خیال رہے پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں کوروناوباکی شرح ڈبل ہوئی ہے، عوام کو احتیاط کرنا ہوگی، ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی کورونا وائرس کی قسم بڑے شہروں میں پھیل چکی ہے، برطانوی قسم کاوائرس تیزی سے پھیلتا ہے، زیادہ خطر ناک نہیں، تمام اسپتالوں میں انتظامات مکمل ہیں۔

Comments

- Advertisement -